بابراعظم کا ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ
فیصل آباد (این این آئی)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا نیا قومی ریکارڈ بنا لیا۔ٹاپ آرڈر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال 13 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بابراعظم نے 83 رنز بنا کر ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کا ملکی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جو انہوں نے 2016 میں 12 نصف سنچریاں بنا کر بنایا تھا۔عمر اکمل نے 2016ء میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1386 رنز اسکور کیے تھے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر