پاکستان آنے پر بنگلہ دیشی ٹیم کے شکرگزار ہیں، بسمہ معروف

پاکستان آنے پر بنگلہ دیشی ٹیم کے شکرگزار ہیں، بسمہ معروف

  



لاہور(اے پی پی)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم بھی پوری تیاریوں کے ساتھ آئے ہیں اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمعہ معروف نے کہا کہ پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں۔ کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی لیکن دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی ٹیم کی 6 اہم پلیئرز سری لنکا میں جاری ایشین کپ میں شریک ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا۔ ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل یہ ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق کوچ مارک کولز کا کام کرنے کا انداز بہترین تھا۔ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ چھوٹی موٹی چیزیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ان کے سخت رویہ کے مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے۔ ندار ڈار کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بجائے بگ بیش لیگ کھیلنے کے سوال پر بسمہ معروف نے کہا کہ فیصلہ بورڈ نے کیا ہے تاہم پاکستانی کرکٹرز کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کی ضرورت تھی۔ اگر ندا کو موقع ملا تو اچھی بات ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے پرجوش ہیں۔ ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی