پاکستان ترکش سکول کھیلوں کے مقابلے آئندہ ماہ نومبر ہونگے

    پاکستان ترکش سکول کھیلوں کے مقابلے آئندہ ماہ نومبر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ترکش سکول ترمڑی چوک، اسلام آباد کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے ہونگے۔ پاکستان ترکش سکول کی پرنسپل اقصی پرویز نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور ہیں اور ایونٹ کو شایان و شان طریقے سے منانے کے آرگنائزنگ کمیٹی ڈائریکٹر سپورٹس رابیہ یونس کی سربراہی میں قائم کردی گئی ہے اور اس کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہفتہ کو ہوگا جس میں ایونٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔


کھیلوں کے مقابلوں میں روپ سپیکنگ، رسہ کشی، والی بال اور فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر طلباء و طالبات سرور کونین کے حضور نعت خوانی، ملی نغموں اور تقریروں کے مقابلوں کے علاوہ ترانے اور مختلف کلچر شو بھی پیش کئے جائیں گے۔