پنجاب یونیورسٹی میں داخل ہونے والے غیر ملکی طلبہ کے لئے استقبالیہ تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے دوسرے ممالک سے آنے والے نئے طلبہ کے لئے استقبالیہ تقریب، مہمان خصوصی عبد الغفار عزیز (نائب امیر جماعت اسلامی) اور میاں ارسلان طارق (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی) تھے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میاں ارسلان طارق نے انہیں یقین دہانی دلایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ہر کارکن انکے ساتھ بھائی چارہ کی مثال قائم کرے گا ۔