پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بطور وائس چانسلر جی سی یو چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بطور وائس چانسلر جی سی یو چارج سنبھال لیا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)نامور ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکڑ اصغر زیدی نے بطور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔یونیورسٹی اساتذہ اور سٹاف کی جانب سے تعیناتی کا خیرمقدم کیا گیا، عہدے کا چارج سنبھالے یونیورسٹی پہنچے، تو اساتذہ اور سٹاف کی جانب سے پرجوش استقبال بھی کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک اور مادر علمی کی خدمت کا موقع ملنا خوش قسمتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیمی نظام میں جدت لائی جا رہی ہے۔

،یو نیورسٹی کی تحقیقی صلاحیت اور رینکنگ بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4