تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی،سجاد ندیم

تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی،سجاد ندیم

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو پروان چڑھانے کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف کرپشن کو بچانا ہے۔

لیکن حکومت کسی بھی غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں نہیں آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4