فلم”بے تابیاں“ 29نومبرکو پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی

      فلم”بے تابیاں“ 29نومبرکو پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی
       فلم”بے تابیاں“ 29نومبرکو پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)جاوید شیخ اور بابر علی کی فلم”بے تابیاں“ 29نومبر2019کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جارہی ہے اور اس فیملی رومینٹک ڈرامہ مووی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ کافی سالوں بعد پاکستانی سنیما پر کوئی خالص میوزیکل رومینٹک مووی آرہی ہے جس کی ٹارگٹ آڈیئنس فیملیز اور خاص طور پر خواتین ہیں۔بے تابیاں، رشتوں کی نازک ڈور سے بندھے ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو چاہتے ہوئے بھی ایک نہیں ہوسکتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے دوری ان کے لیے ناممکن ہے۔ فلم کے رائٹر واصف برنی کا کہنا ہے کہ ”بے تابیاں“ لکھتے ہوئے یہ احساس تھا کہ کافی عرصے سے کوئی ایسی پاکستانی فلم دیکھنے میں نہیں آئی جو فیملیز کو متوجہ کرسکے، خاص طور پراس آڈیئنس کے لیے کوئی فلم نہیں آئی جو کلاسک رومانوی فلمیں دیکھا اور پسند کیا کرتے تھے۔

بے تابیاں، میں آپ کو سنیما کے کلاسک دور والااحساس بھی ملے گا اور ماڈرن زمانے کے ٹین ایجرز کا ایٹی ٹیوڈ بھی، جو کہ محبت کو سنجیدگی سے نہیں لیتے بلکہ ان کے نزدیک یہ ٹائم پاس فیلنگز ہیں۔ یہی رویہ رشتوں کو کم زور کررہا ہے اور بے تابیاں، کی کہانی بنیادی طور پر یہی احساس دلاتی ہے کہ محبت، کے بغیر آپ زندہ تو رہ لیتے ہیں لیکن جی نہیں سکتے، اور ایک رائٹر کی حیثیت سے میرے نزدیک جینے اور زندہ رہنے کے مفہوم میں فرق ہے۔

مزید : کلچر