ڈائریکٹر دلاور ملک کی فلم”کاف کنگنا“ کی کامیابی کے لئے دعائیں

ڈائریکٹر دلاور ملک کی فلم”کاف کنگنا“ کی کامیابی کے لئے دعائیں
 ڈائریکٹر دلاور ملک کی فلم”کاف کنگنا“ کی کامیابی کے لئے دعائیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئرڈائریکٹر دلاور ملک نے خلیل الرحمٰن قمر کو ان کی فلم”کاف کنگناں“ کی کامیابی کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے خلیل الرحمٰن قمر اور دلاور ملک کے درمیان طویل عرصہ سے گہری دوستی ہے جن کے اشتراک سے ’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ’لنڈا بازار‘ اور’لال عشق‘ جیسے سپرہٹ سیریلز بنائے گئے۔دلاور ملک نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی فلم’کاف کنگناں‘ کی کامیابی کے لئے دل سے دعا گو ہوں۔

کیونکہ انہوں نے جو بھی کام کیا وہ دل سے کیا اور انہیں اسی لئے ہمیشہ کامیابی بھی ملی۔خلیل الرحمن نے زندگی میں جو بھی خواب دیکھا وہ اللہ نے ضرور پورا کیا۔ڈائریکشن اس کا وہ خواب تھا جسے وہ ہمیشہ کھلی آنکھوں سے دیکھا کرتا تھا۔اس نے زندگی میں بہت مشکلات بھی دیکھیں لیکن یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اس نے جو خواب دیکھے ہوں وہ کبھی پورے نہ ہوئے ہوں۔دلاور ملک نے مزید کہا کہ میرا ایمان ہے کہ خلیل کا فلم والا یہ خواب بھی ضرور ہوگا۔میں نے جب یہ فلم دیکھی تو دیکھتا ہی رہ گیا کیونکہ یہ ہر لحاظ سے بہترین فلم ہے۔اس نے جو سوچا تھا وہ پورا ہوگیا۔”ک کنگناں“ صرف خلیل کی فلم ہی نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی فلم۔ان کی یہ فلم کشمیریوں کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگی۔

مزید : کلچر