ڈرامہ سیریل ”شام سے پہلے“میں فیصل قریشی کے مد مقابل یشمہ گل کاسٹ

ڈرامہ سیریل ”شام سے پہلے“میں فیصل قریشی کے مد مقابل یشمہ گل کاسٹ
 ڈرامہ سیریل ”شام سے پہلے“میں فیصل قریشی کے مد مقابل یشمہ گل کاسٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل”شام سے پہلے“میں فیصل قریشی کے مد مقابل یشمہ گل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی یشمہ گل عانیہ کا کردار نبھائیں گی جو ایک اچھے دل کی مالک ایسی لڑکی ہے جو کہ رشتے کی پیچیدگیوں میں پھنس کر رہ گئی ہے، ڈرامہ اعجاز اسلم کی پیش کش ہے اس سیریل کے ڈائریکشن نجف بلگرامی نے دیں ہیں جبکہ کہانی صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کی ہے۔اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے یشمہ گل کا کہنا تھا کہ میں اس پراجیکٹ بارے کافی پرجوش ہوں، کیوں کہ اس ڈرامے میں میرا کردار انتہائی مختلف ہے جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا، جبکہ اس میں میرے مد مقابل فیصل قریشی ہیں، جو کہ اپنی ذات میں ایک ادارے کا مقام رکھتے ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے ہر روز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ باصلاحیت اداکارہ نے بہت کم عرصے میں سکرین پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

، ان کے مداح انہیں آج کل حسیب حسن کے پروجیکٹ "الف "میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید : کلچر