حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورفرانس میں‘ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

      حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورفرانس میں‘ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
       حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورفرانس میں‘ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

  



لاہور(فلم رپورٹر)حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ فرانس کے دورے پر ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے رواں برس اگست میں شادی کی تھی جس کے بعد دونوں نے پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کی اور پھر اسپین چلے گئے۔حمزہ اور نیمل اب پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کے سیر سپاٹے جاری ہیں۔نیمل خاور نے گزشتہ دنوں سپین کے خوبصورت مناظر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جسے مداحوں نے پسند کیا اور اب انہوں نے پیرس کے سیر سپاٹوں کی تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں۔نیمل خاور نے فرانس کے شہر پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل ہاتھ میں تالا پکڑی ہوئی ہیں جس پر حمزہ اور ان کا نام لکھا ہوا جب کہ تالے پر دل بھی بنا ہوا ہے جو دونوں کی محبت کا اظہار کرتا ہے۔

مزید : کلچر