ہمارے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں، ا طہر علی خان

    ہمارے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں، ا طہر علی خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ ”وائس آف الحمرا“ میں نئے ٹیلنٹ کا سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے کہ نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں، اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے فنکار پید ا ہوئے، ”وائس آف الحمرا“ کے کامیاب انعقاد کے بعد جلد ”وائس آف پاکستان“بھی منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے ”وائس آف الحمرا“ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مقابلہ گائیکی میں ججز کی خدمات سرانجام دینے والے تمام فن شناسوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نوجوان گلوکارہ سمیعہ گوہر نے اول، غیاث حیدر اور نذر عباس نے دوسری جبکہ عائشہ افضال نے تیسری پوزیشن حاصل کی،مقابلہ میں اس وقت صورتحال دل چسپ ہو گئی جب دوسر ی اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ برابر ہوگیا، ججز نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کا ایک ایک موقع دوبارہ دیا۔ججز ترنم ناز، وارث بیگ اور مجاہد حسین نے دوسری پوزیشن کے لئے دو گلوکاروں کو نامزد کیا۔عالمی شہرہ آفاق گلوکارہ ثریا ملتانیکر نوجوان پرفارمر کو قیمتی گر بناتی رہی اور انھوں نے الحمرا کے اس مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ان نئے گانے والوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر کے اپنے اثاثہ کا تحفظ کر رہا ہے۔”وائس آف الحمرا“ میں پاکستان بھر سے 210گلوکاروں نے شرکت کی جن کا آڈیشن لیا گیا جس میں 24نوجوانوں کو سیمی فائنل کے لئے منتحب کیا گیا۔12گلوکار ”وائس آف الحمرا“ کے سیمی فائنل میں کامیاب ہوئے

جنہوں نے فائنل میں دل کو بھا لینے والی پرفارمنس دی۔

مزید : کلچر