پاکستان میں لبنان اور الجیریا کے سفارت خانے شراب کی سمگلنگ میں ملوث نکلے

پاکستان میں لبنان اور الجیریا کے سفارت خانے شراب کی سمگلنگ میں ملوث نکلے
پاکستان میں لبنان اور الجیریا کے سفارت خانے شراب کی سمگلنگ میں ملوث نکلے

  



کراچی(ویب ڈیسک) لبنان اور الجیریا کے سفارت خانے شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے، کسٹم نے سفارتی سامان کی آڑ میں منگوائی گئی ایک کروڑ 81 لاکھ روپے کی شراب برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید نے بتایا کہ لبنان کے سفارتی سامان سے 480 اور الجیریا کے سفارتی سامان سے 1584 غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان سفارت خانوں کی جانب سے اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن میں شراب کی بوتلوں پر مشتمل درآمدی کنسائمنٹ کو غذائی اشیائ ظاہر کیا گیا تھا اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے قیمتی شراب ضبط کرلی ہے۔انہوں نے بتایاکہ لبنان کے سفارت خانے کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت 43 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ الجیریا کے سفارتخانے کے تحت لائی جانے والی شراب کی مالیت ایک کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔عرفان جاوید نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس نے سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے خلاف مارچ 2019ءسے کارروائیاں تیز کردی ہیں، لبنان اور الجیریا کے علاوہ شام اور انڈونیشیا کے سفارتخانے بھی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، مئی 2019ءمیں انڈونیشیا کے سفارتی سامان میں سے بھی 1080 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی