بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں، ویمن ٹیم کو مشورے دینے بولنگ کوچ بھی میدان میں آگئے

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں، ویمن ٹیم کو مشورے دینے بولنگ کوچ بھی ...
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں، ویمن ٹیم کو مشورے دینے بولنگ کوچ بھی میدان میں آگئے

  



لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس خواتین کرکٹرز کو مشورے دینے کیلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف میزبان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران سابق کپتان میدان میں آئے، انھوں نے تمام خواتین کرکٹرز سے سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔بولنگ کوچ نے بولرز کو درست لائن، لینتھ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز کے استعمال کے بارے میں مشورے دیے۔

مزید : کھیل