تحریک انصاف کے نوجوانوں کی پٹرول پمپ پر غنڈہ گردی ، پولیس نے پکڑا تو ایم این اے چھڑوانے پہنچ گیا ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی

تحریک انصاف کے نوجوانوں کی پٹرول پمپ پر غنڈہ گردی ، پولیس نے پکڑا تو ایم این ...
تحریک انصاف کے نوجوانوں کی پٹرول پمپ پر غنڈہ گردی ، پولیس نے پکڑا تو ایم این اے چھڑوانے پہنچ گیا ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے سچل تھانے میں واقع پٹرول پمپ پر تین نوجوان’غنڈوں“ نے دھاوا بولا اور وہاں کام کرنے والے لڑکے پر اچانک برستے ہوئے تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم بات یہیں تھمی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان ان کے پیچھے تھانے پہنچے اور انہیں چھڑوانے کی کوشش کی جس پر تھانے میں بھی گرما گرمی کا ماحول پیدا ہو گیا تاہم ابھی تک جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر دو کالی اور ایک ہر ے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان آئے اور آتے ہی انہوں نے گاڑی میں پٹرول بھرنے والے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش بھی کی لیکن معاملہ گرم ہوتا چلا گیا جس کے بعد سچل تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار کے رہائشی بخت اللہ اور طارق کو گرفتار کر لیا ۔ دونوں نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف الرحمان کو اطلاع ملی تو وہ بھی اپنے قریبی افراد کے ساتھ تھانے پہنچ گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ پی ٹی آئی رہنما تھانے میں موجود ایک کمرے کے باہر کھڑے ہیں جس کا دروازہ بند ہے اور وہ اونچی اونچی بول رہے ہیں کہ میں اس علاقے کا ” ایم این اے “ ہوں اور دروازہ کھولا جائے ۔
زبردستی دروازہ کھلوانے پر پی ٹی آئی رہنما اندر داخل ہوتے ہیں لیکن پولیس اہلکار انہیں اندر آنے سے روکتے ہیں جبکہ اہلکاروں کی جانب سے موبائل کا کیمرہ بھی بند کروانے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ ویڈیو نہ بنائیں ۔پولیس اہلکاروں اور رکن قومی اسمبلی کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔ رکن اسمبلی سیف الرحمان سے موقف معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ایک نوجوان کو لاک اپ میں بند کیا ہوا تھا جبکہ دسرے کو تھانے کے عقبی حصے میں بند کیا ہوا تھا اور اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس اہلکار وں نے دونوں طالب علموں سے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر نوجوانوں کی ویڈیو بنانکر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔انھوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کو آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔