فوادچوہدری کے 400 محکمے ختم کرنے کے بیان پر ہنگامہ لیکن اب وزیراعظم کے مشیر نے کتنے سرکاری ادارے ختم کرنے کا اعلان کردیا؟

فوادچوہدری کے 400 محکمے ختم کرنے کے بیان پر ہنگامہ لیکن اب وزیراعظم کے مشیر نے ...
فوادچوہدری کے 400 محکمے ختم کرنے کے بیان پر ہنگامہ لیکن اب وزیراعظم کے مشیر نے کتنے سرکاری ادارے ختم کرنے کا اعلان کردیا؟

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین نے کہا ہے کہ 8 سرکاری ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عشرت حسین نے کہا کہ ٹاسک فورس نے441 سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور 8 سرکاری ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 342 ادارے وفاق کے پاس رہیں گے جن میں سے کچھ کی نجکاری اور کچھ کا انضمام کیا جائے گا۔سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کو انہوں نے بتایا کہ مختلف وفاقی اداروں کو غربت مکاﺅ و سوشل سیکیورٹی ڈویژن میں ضم کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد