آزادی مارچ، جے یو آئی نے حکومت کیخلاف ہی رٹ دائر کردی

آزادی مارچ، جے یو آئی نے حکومت کیخلاف ہی رٹ دائر کردی
آزادی مارچ، جے یو آئی نے حکومت کیخلاف ہی رٹ دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔جے یو آئی لائرز فورم کے رہنما عبید اللہ انور کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 1973ءکے آئین میں آزادی رائے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔ آئین شہریوں کو جلسے، جلوس اور پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینر پہنچائے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کو روکنے کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا پر پیمرا کی پابندی کے خلاف بھی رٹ دائر کی گئی ہے۔