نوازشریف کی بیماری کا علاج کس طرح ممکن ہے اور یہ کن کو ہوتی ہے ؟ ماہر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے درست تفصیلات سے آ گاہ کر دیا

نوازشریف کی بیماری کا علاج کس طرح ممکن ہے اور یہ کن کو ہوتی ہے ؟ ماہر ڈاکٹر ...
نوازشریف کی بیماری کا علاج کس طرح ممکن ہے اور یہ کن کو ہوتی ہے ؟ ماہر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے درست تفصیلات سے آ گاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ماہر امراض ہیمو ٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے جسے اکیوٹ آئی ٹی پی کہا جاتا ہے ، شکر ہے نوازشریف کو کینسر نہیں ہے ، آئی ٹی پی قابل علاج مرض ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہناتھا کہ یہ بیماری عمومی طور پر چھوٹے بچوں کو ہوتی ہے اور بڑی عمر میں بھی لوگوں کو ہو جاتی ہے ، نوازشریف کی بیماری کا علاج سیٹرائڈ اور آئی وی آئی جی انجیکشن کے ساتھ ہو سکتا ہے ، یہ ادویات ملنے کے بعد چار سے پانچ روز میں پلیٹ لیٹس کی ریکوری شرو ع ہو جاتی ہے ،جس مریض کو آئی وی آئی جی دیا جاتاہے ان کے تقریبا دس سے بارہ دن میں پلیٹ لیٹس نارمل ہو جاتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ مریض کو گولیوں کی شکل میں ایک ایسی دوائی دی جاتی ہے جو کہ اسے مستقل چھ مہینے سے ایک سال تک کھانی پڑتی ہے تاکہ پلیٹ لیٹس محفوظ حدود میں رہیں اور ایک مرتبہ وہ سیف لمٹ میں آ جائیں تو انسان روزانہ کے کاموں کے قابل ہو جاتاہے اور بلیڈنگ کے خطرات میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے ۔

مزید :

قومی -