بابراعظم نے ایک اور شاندار ریکارڈ بنا ڈالا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اور قومی ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان بابراعظم نے ایک اور قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ایک سال میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا نیا قومی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ قومی بلے باز ٹی 20 کرکٹ میں رواں سال 13 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔
فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بابراعظم نے 83 رنز بنا کر ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کا ملکی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جو انہوں نے 2016ءمیں 12 نصف سنچریاں بنا کر بنایا تھا جبکہ اس سال انہوں نے ٹی 20 میچوں میں 1,386 رنز سکور کئے تھے۔