شاداب خان بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو تیار، کس ٹیم سے معاہدہ ہوا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

شاداب خان بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو تیار، کس ٹیم سے معاہدہ ہوا؟ مداحوں کیلئے ...
شاداب خان بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو تیار، کس ٹیم سے معاہدہ ہوا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کا انگلینڈ میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا ہے اور وہ اگلے سال ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان اگلے سال ٹی 20 بلاسٹ میں سرے کی نمائندگی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور وہ کافی عرصے سے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے۔

سرے کاؤنٹی ٹیم کے ڈائریکٹر ایلک سٹیورٹ نے شاداب کی ٹیم میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ٹیم کے بہترین باؤلر کے آنے سے ان کی ٹیم کا کومبی نیشن اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ شاداب خان 35 ٹی 20 اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل