وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے، یاسمین راشد

وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے، یاسمین راشد
وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے، یاسمین راشد

  



وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،فیصلے کو من و عن قبول کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے ک وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،فیصلے کو من و عن قبول کریں گے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 22ہزار ہوگئے ہیں،پلیٹ لیٹس میں اضافے کا مطلب نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ،گزشتہ رات نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوگئی تھی،کارڈیالوجسٹ نے نوازشریف کامعائنہ کیا اور ادویات دیں،اسٹرائیڈ دینے سے بلڈ شوگربڑھ گئی تھی،نوازشریف کو دل اوربلڈ پریشر کا عارضہ بھی لاحق ہے،ہماری بھرپورکوشش ہے نواز شریف کا بہترین علاج ہو،نوازشریف نے کل ڈاکٹر شمسی سے کہا علاج سے مطمئن ہیں،نوازشریف چاہیں تو بیرون ملک سے ماہرین بلا سکتے  ہیں۔

انہوں نے (ن) لیگی قیادت کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو طبیعت بحال ہونے پر جیل منتقل کیا گیا تھا، مریم  نواز کا بہترین علاج معالجہ کیا گیا، طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں۔

مزید : قومی