ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب ...
ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر سب کو قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، دھرتی ہم سے ان حالات میں اتحاد اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔انہوں نے کہا کہ قوم کی خاطر جوش کی بجائے ہوش کی راہ پر چلنا ہوگا، وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا

مزید : قومی