شاہد آفریدی کے سامنے تاجروں نے خزانوں کے منہ کھول دیئے

شاہد آفریدی کے سامنے تاجروں نے خزانوں کے منہ کھول دیئے
شاہد آفریدی کے سامنے تاجروں نے خزانوں کے منہ کھول دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک )شاہد خان آفریدی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کے دفتر پہنچ گئے تاجروں نے ایک ملین سے زائد کی رقوم شاہد آفریدی کے حوالے کر دیں۔شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عین عبادت ہے تعلیم انسان کو بصیرت دیتی ہے کامیابی کا پہلا زینہ تعلیم ہے۔خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ دین اسلام واحد دین ہے جو تعلیم کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

کھیل -