”ان دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ بھارتی کرکٹر بھی پی سی بی کے فیصلے پر حیرت زدہ رہ گئے

”ان دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ بھارتی کرکٹر بھی پی سی بی ...
”ان دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا؟“ بھارتی کرکٹر بھی پی سی بی کے فیصلے پر حیرت زدہ رہ گئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فواد عالم اور جنید خان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ و چیف سلیکٹر نے سندھ ٹیم کے کوچ سے فواد عالم کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔جنید خان کو بھی عالمی کپ 2019ءسے قبل سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں غیر متاثرجن کارکردگی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جس پر انہوں نے ’خاموش احتجاج‘ بھی کیا تھا۔

بھارت کے سابق کرکٹر وسیم جعفر نے دونوں کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”مجھے حیرت ہوئی ہے کہ فواد عالم اور جنید خان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے نہیں چنا گیا۔فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں 56 کی اوسط رکھتے ہیں جبکہ جنید کو بھی جب موقع ملا انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔“

مزید : کھیل