”جب میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے مجھے ۔۔“ مریم نواز نے اپنی کیفیت بیان کر دی

”جب میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے مجھے ۔۔“ مریم نواز نے اپنی کیفیت ...
”جب میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے مجھے ۔۔“ مریم نواز نے اپنی کیفیت بیان کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مریم نوازشریف اپنے والد کے ساتھ رہنے کیلئے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہیں تاہم ان کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر یکارڈ کیا گیا بیان سامنے آ گیاہے جس میں وہ اپنی کیفیت بیان کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نوازشریف کے مرض کی تشخیص نہیں ہو رہی تھی اور ان کی طبیعت ناساز تھی جس پر رات گئے مریم نواز کو جیل سے ملاقات کروانے کیلئے سروسز ہسپتال لایاگیا جہاں وہ رات اپنے والد کے پاس رکیں جس کے بعد انہیں علی الصبح جیل منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال میں مریم نواز کی اپنے والد کو دیکھ کر حالت بھی خراب ہو گئی تھی تاہم ابھی بہتر لگ رہی ہیں ۔

مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” میری طبیعت ناساز نہیں ہے بلکہ میاں صاحب کی بیماری نے میرا یہ حال کر دیاہے ، ہر چیز برداشت ہو جاتی ہے ، میں اتنے دن جیل میں رہی ہوں مجھے کچھ نہیں ہوالیکن جب میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو اس نے مجھے بری طرح متاثر کیا کیونکہ میری والدہ ایک سال قبل اللہ کو پیاری ہو گئیں ، انسا ن بہت زیادہ سہم جاتاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے ۔

مزید : قومی