غلط پراسیکیوشن پر کسی ایک کو جیل بھیج دیں توسب ٹھیک ہو جائےگا،قتل کیس کی سماعت کے دورا ن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

غلط پراسیکیوشن پر کسی ایک کو جیل بھیج دیں توسب ٹھیک ہو جائےگا،قتل کیس کی ...
غلط پراسیکیوشن پر کسی ایک کو جیل بھیج دیں توسب ٹھیک ہو جائےگا،قتل کیس کی سماعت کے دورا ن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی عمرقید کوسزائے موت میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ غلط پراسیکوشن پر کسی ایک کو جیل بھیج دیں توسب ٹھیک ہو جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم راشد کی عمرقید کوسزائے موت میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جستص قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس میں گولیوں کے خول ملزم کی ریکوری سے میچ ہوئے،ملزم راشد نے ذاتی رنجش پرمحمد نذیرنامی شخص کو2011 میں قتل کیاتھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن کو ٹھیک کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے موجود ہیں،غلط پراسیکوشن پر کسی ایک کو جیل بھیج دیں توسب ٹھیک ہو جائےگا۔

مزید : قومی