نوازشریف کی حالت کیسی ہے ؟ تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ، نہایت اہم ترین خبر آ گئی

نوازشریف کی حالت کیسی ہے ؟ تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ، نہایت اہم ترین ...
نوازشریف کی حالت کیسی ہے ؟ تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ، نہایت اہم ترین خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا ، عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیا نیب درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟نیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کاعلاج پاکستان میں ممکن ہے توادھر ہی ہونا چاہیے،لیکن اگر نوازشریف کی صحت خطرے میں ہے تو کوئی اورآپشن نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے ، عدالت کو نواز شریف کی مکمل میڈیکل ہسٹری پڑھ کرسنائی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نوازشریف کے ہسپتال میں علاج سے متعلق کیاکہتے ہیں؟میڈیکل بورڈ کے سربراہ کا کہناتھا کہ بیماری کی مکمل تشخیص نہیں ہو پائی ہے ، نوازشریف کوبیماری کیسے ہوئی اس کاپتاچلارہے ہیں، گزشتہ رات نوازشریف کے سینے اوربازو میں تکلیف ہوئی۔ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کی جان خطرے میں ہے ؟ ڈاکٹر محمود ایازنے بتایا کہ پلیٹ لیٹس 50 ہزارہونے پر نوازشریف سفرکرسکتے ہیں ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس آج بھی کم ہوگئے، انجائنا کے علاج کیلئے مخصوص ادویات نہیں دے پائیں گے، پلیٹ لیٹس 30 ہزارپرپہنچے تو انجائنا کی ادویات دے سکتے ہیں، پلیٹ لیٹس بڑھنے پرہی بون میروٹیسٹ کرسکتے ہیں۔

۔ عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیا نیب درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟نیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کاعلاج پاکستان میں ممکن ہے توادھر ہی ہونا چاہیے،لیکن اگر نوازشریف کی صحت خطرے میں ہے تو کوئی اورآپشن نہیں۔

مزید : قومی