لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ، کیا کارروائی ہوئی؟ جانئے

لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ، کیا کارروائی ...
لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ، کیا کارروائی ہوئی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت تین بجے تک ملتوی کر دی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، مریم نواز شریف کی طرف سے ان کے وکیل اعظم تارڑ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جس دوران نیب کی مریم نواز کی متفرق درخواست ضمانت پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے ، مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے والد کی حالت تشویشناک ہے جن کی تیمارداری کرنی چاہیے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی ؟ وکیل نے بتایا کہ اجازت تو دی گئی مگر بعد میں واپس جیل لے گئے ، مریم نواز اس وقت پاکستان میں اپنے والد کے پاس واحد اولاد ہیں ، اگر کچھ ہو گیا تو وقت کو واپس نہیں لایا جا سکتا ۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ قیدی کو والدین کی تیمارداری کیلئے ضمانت دی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت تین بجے تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -