چوروں نے ملک کو لوٹا اور پھر من پسند افراد کو تعینات کردیا،مراد سعید

چوروں نے ملک کو لوٹا اور پھر من پسند افراد کو تعینات کردیا،مراد سعید
چوروں نے ملک کو لوٹا اور پھر من پسند افراد کو تعینات کردیا،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چوروں نے ملک کو لوٹا اور پھر من پسند افراد کو تعینات کردیا،ماضی میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعیدنے کہا ہے کہ ماضی میں اداروں میں من پسند افراد کو تعینات کیاجاتاتھا،چوروں نے ملک کو لوٹا اور پھر من پسند افراد کو تعینات کردیا،ماضی میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں تھی،این ایچ اے اب اپنے وسائل سے سڑکیں تعمیرکرےگا،ہم نے گزشتہ سال کے مقابلے اپنے ٹارگٹ کو ڈبل کیا،گزشتہ دورسےزیادہ سڑکیں بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہرکرسی پر من پسند افراد لگاتے ہیں تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں،اداروں کو غیر سیاسی بنانے میں پی ٹی آئی کا اہم کردار ہے۔

مزید :

قومی -