جانوروں کانہیں انسانوں کا معاشرہ ہے،انصاف سے کام لیں، وزیرداخلہ اعجاز شاہ

جانوروں کانہیں انسانوں کا معاشرہ ہے،انصاف سے کام لیں، وزیرداخلہ اعجاز شاہ
جانوروں کانہیں انسانوں کا معاشرہ ہے،انصاف سے کام لیں، وزیرداخلہ اعجاز شاہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ یہ جانوروں کانہیں انسانوں کا معاشرہ ہے،انصاف سے کام لیں،تمام انسانوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں،بس اللہ کو راضی رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ یہ جانوروں کانہیں انسانوں کا معاشرہ ہے،انصاف سے کام لیں،تمام انسانوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں،بس اللہ کو راضی رکھیں،پولیس افسران تربیت مکمل کرنے کے بعدماتحت اہلکاروں کی تربیت بھی کریں تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے،انصاف نہ ہو تو عام آدمی انتقام کی طرف جاتا ہے جس سے جرائم بڑھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف پہلی دفاعی لائن کے طور پر سامنے آئی ہے،پولیس صرف مجرموں ہی کا نہیں دہشت گردوں کا مقابلہ بھی کر رہی ہے،پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،انصاف سے کام لینے سے آپ کے عزت وقار میں اضافہ ہو گا،پولیس پر بے پناہ تنقید کی جاتی ہے لیکن اچھی تربیت سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

مزید : قومی