حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو ، لیکن اس میں اب کون ہے ؟ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے بڑا دعویٰ کر دیا

حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو ، لیکن اس میں اب کون ہے ؟ وزیراعظم عمران ...
حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو ، لیکن اس میں اب کون ہے ؟ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چند دن قبل ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دفتر خارجہ کے بورڈ میٹنگ روم میں ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس نے ہنگامہ برپا کر دیا اور وزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری کی بھی ہدایت کی گئی تاہم ان کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے نیادعویٰ کر کے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسن نیازی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو ، اس مرتبہ ایک ٹھگ ہے جس پر 10 مقدمے ہیں اور وہ وزیر کی جھنڈے والی سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوا پایا گیاہے جبکہ گاڑی میں وزیر بھی موجود نہیں تھا ، گاڑی صرف ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد بار استعمال کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار آپ کہاں ہیں ؟ آ پ کے پرسنل سیکرٹری نے آپ کو اس کی معلومات دی ہیں لیکن آپ ابھی تک سو رہے ہیں ۔“

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے نے اپنے پیغام میں اس شخصیت کا نام لینے سے گریز کیاہے تاہم حکومت کی جانب سے اس بیان پرتاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔

مزید : قومی