وزارت داخلہ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا

وزارت داخلہ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے آئی جی اور ...
وزارت داخلہ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کےلئے آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے سانحہ ساہیوال میں ملوث پولیس اہلکاروں کی بریت پراظہار تشویش کرنے کے بعد وزرات داخلہ نے آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کےخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے،گواہوں میں سے کسی نے بھی واقعہ کی موجودگی کی شہادت نہیں دی،وزیر اعظم نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے،پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ گواہوں کے ذریعے مظلوموں کو انصاف دلائیں،استغاثہ کی خامیوں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کی کمیٹی کا تقرر بھی عمل میںلایا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو خامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کی بھی شناخت کرنی چاہیے،متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے خصوصی تجاویز پیش کی جائیں،گواہوں میں سے کسی نے بھی واقعہ کی موجودگی کی شہادت نہیں دی۔

مزید : قومی