بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے گھٹنے ٹیک دئیے، ٹیم کب پاکستان آ رہی ہے؟ خبر آ گئی

بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے گھٹنے ٹیک دئیے، ٹیم کب پاکستان آ رہی ہے؟ خبر آ گئی
بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے گھٹنے ٹیک دئیے، ٹیم کب پاکستان آ رہی ہے؟ خبر آ گئی

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے بالآخر گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور تین اہم تبدیلیوں کے ساتھ بھارتی ٹینس ٹیم کے اگلے ماہ دورہ پاکستان کیلئے ویزہ پراسیس شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھار ت کی سرحدی کشیدگی کے باوجود اگلے ماہ بھارتی ٹینس ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہمسایہ ملک نے ٹیم میں تین اہم تبدیلیوں کے ساتھ ویزہ پراسیس کا آغاز کردیا ہے۔ روہن بوپنا کے ساتھ درجہ بندی میں نواسی پوزیشن رکھنے والے جنیش گوناسورنا اور معروف ٹینس سٹار مہیش بھوپتی کا نام بھی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے مہیش بھوپتی کی جگہ لینڈر پیس کو ٹیم کا نان پلینگ کپتان مقر رکیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے بھارتی درخواست پر پاکستان کے ساتھ 14 او ر 15 ستمبر کو شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔ اب نئے پروگرام کے مطابق یہ مقابلے 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ بھارتی ٹینس حکام کی جانب سے ایک بارپھر اس ٹائی کو ملتوی کرنے کا مطالبہ آئی ٹی ایف نے مسترد کرتے ہوئے انہیں ویزوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

بھارتی ٹیم کے 11 ارکان کے ویزوں کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا گیا ہے جن میں سندر نارائن منیجر، لینڈر پیش نان پلینگ کپتان،سید ذیشان علی کوچ،آنند کمار فزیو کے ساتھ ٹیم ارکان میں سکھت سائی، منہیش سریش کمار،سدارتھ راوٹ، ارجن جیانت،سری رام بالاجی، مکنڈاور سکھت سائی کی سری لنکن اہلیہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل