سانحہ ساہیوال ، شاہد آفریدی کا موقف بھی آگیا

سانحہ ساہیوال ، شاہد آفریدی کا موقف بھی آگیا
سانحہ ساہیوال ، شاہد آفریدی کا موقف بھی آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال میں تما م ملزمان کی بریت پر سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سا نحہ ساہیوال میں تما م ملزمان کی بریت پرسابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ساہیوال کے ہیش ٹیگ کے ساتھ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث لکھی: ”تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادی) نے ایسا کیا (چوری کی)، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا“۔

واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وزارت داخلہ کواپیل دائر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید : قومی