آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بابراعظم نے حیران کن انکشاف کر دیا

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بابراعظم ...
آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کون کرے گا؟ بابراعظم نے حیران کن انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فخرزمان کیساتھ میں خود اوپننگ کروں گا جبکہ امام الحق کو بیک اپ کے طور پر لے کر جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ میں اوپننگ کروں گا جبکہ امام الحق کو بیک اپ کے طور پر لے کر جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت سی خدمات ہیں اور یقینا ان کی کمی محسوس ہو گی لیکن ان کی جگہ ٹیم میں آنے والے محمد رضوان بھی اچھی کارکردگی دکھاتے آ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز احمد کے بارے میں پرامید ہوں کہ وہ جلد ہی اچھا کم بیک کریں گے۔

مزید : کھیل