”امریکی نے شام میں فوجی دستے بڑھانے کا اعلان کر دیا تاکہ ۔۔۔“مشرق وسطیٰ سے بڑی خبر آگئی

”امریکی نے شام میں فوجی دستے بڑھانے کا اعلان کر دیا تاکہ ۔۔۔“مشرق وسطیٰ سے ...
”امریکی نے شام میں فوجی دستے بڑھانے کا اعلان کر دیا تاکہ ۔۔۔“مشرق وسطیٰ سے بڑی خبر آگئی

  



بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے شام میں تیل تنصیبات کی حفاظت کے لیے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے کی دوبارہ بحالی شام کی ایس ڈی ایف کے تعاون سے کی جائے گی جو شمالی شام میں آئل تنصیبات کو داعش اور آئی ایس آئی ایل کے قبضے میں جانے سے روکے گی۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں اضافی فوجی دستے آئل تنصیبات کے داعش یا دیگر شرپسند عناصر کے واپس قبضے میں جانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

واضح رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں شمالی شام سے امریکی افواج کے انخلاکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن شروع کیا۔یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں 9 اکتوبر سے کرد باغیوں کے خلاف پیس اسپرنگ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی