نواز شریف سے ملاقا ت پر پابندی کیوں لگائی ؟صوبائی وزیر صحت نے وجہ بیان کردی

نواز شریف سے ملاقا ت پر پابندی کیوں لگائی ؟صوبائی وزیر صحت نے وجہ بیان کردی
نواز شریف سے ملاقا ت پر پابندی کیوں لگائی ؟صوبائی وزیر صحت نے وجہ بیان کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہاہے کہ نواز شریف کو ہر قسم کی سہولت حاصل ہے لیکن آج ان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ بہت سے لوگ ان کے کمرے میںآگئے تھے ، یہ اقدام ان کی صحت کی بہتری کیلئے کیا گیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 22ہزار ہوگئی ہے اوران کی طبیعت اب بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خاندان کی طرف سے ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی جو بھی معلومات ہمارے پاس ہوتی ہیں ہم ان کے خاندان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا یہاں بھی بہتر علاج ہورہا ہے اور نواز شریف کی طرف سے بھی کہا گیاہے کہ میں ڈاکٹر طاہر شمسی کے علاج سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ دیگی ، اس کااحترام کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب ہسپتال میں آئی تھیں توان کے سارے ٹیسٹ کروائے گئے تھے اور صورتحال تسلی بخش ہونے پر ہی ان کودوبارہ واپس جیل بھیجا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر قسم کی سہولت حاصل ہے لیکن آج ان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ بہت سے لوگ ان کے کمرے میں آگئے تھے ، یہ اقدام ان کی صحت کی بہتری کیلئے کیا گیاہے ۔

مزید : قومی