مولانا فضل الرحمان کی اکرم درانی کو مذاکرات کے حوالے سے کی گئی نصیحتیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کو دی جانے والی ہدایات سامنے آگئیں۔
جمعیت علماءاسلام کے رہنما اکرم درانی کی رہائش گاہ پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے آغاز سے پہلے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اکرم درانی کو ہدایت کی تھی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو طول نہ دیا جائے کیونکہ مذاکرات کو طول دینے سے مارچ متاثر ہو سکتا ہے۔
ضرور پڑھیں: دعا منگی کی امریکہ میں کس سے دوستی ہوئی اور وہ اسے دھمکیاں کیوں دیتا تھا ؟ حیرت انگیزانکشاف ہو گیا
انہوں نے اکرم درانی سے کہا حکومت کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ واضح کر دیا جائے اورحکومتی کمیٹی کو بتایا جائے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔