حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ختم ، قوم کو جلد خوشخبر ی سنانے کا اعلان

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ختم ، قوم کو جلد خوشخبر ی سنانے کا اعلان
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات ختم ، قوم کو جلد خوشخبر ی سنانے کا اعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رہبر کمیٹی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات ختم،حکومتی کمیٹی نے نے قوم کو معاہدے کے قریب پہنچنے کی خوشخبری سنا دی ، ساڑھے دس بجے دوبارہ مذاکرات ہونگے ، امید ہے جلد خوشخبری ملے  گی۔

تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی اورحکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے ساتھ بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی ہے ، کچھ تجاویز ان کی جانب سے دی گئی ہیں اور کچھ تجاویز ہم نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام تجاویز قائدین کے سامنے رکھ کر آج دوبارہ بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے ،معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، امید ہے جلد خوشخبری ملے گی ۔

اس موقع پر رہبر کمیٹی کے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے اچھی بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں حکومتی کے سینئر لوگ ہمارے پاس آئے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ ساڑھے دس بجے دوبارہ بیٹھیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں