نواز شریف بیرون ملک ضرورجائیں گے ، ارشاد بھٹی کادعویٰ

نواز شریف بیرون ملک ضرورجائیں گے ، ارشاد بھٹی کادعویٰ
نواز شریف بیرون ملک ضرورجائیں گے ، ارشاد بھٹی کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اگر نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی تو وہ ضرور بیرون ملک جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی تو وہ ضرور بیرون ملک جائیں گے ، فیصلہ آج ہی ہوجاناتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوا للہ تعالیٰ صحت فراہم کرے ، اس موقع پر میڈیا کی یہ بول ٹو بول کمنٹری اور یہ دو فیصد طبقہ ہے پاکستان کاجس کو یہ سہولت فراہم ہے ، اللہ ان کو صحت فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں طرف سے سیاست ہورہی ہے ، ہونا کچھ بھی نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد