”نواز شریف نے یہ کام کیاتو ن لیگ کوسیاسی طور پر بہت نقصان ہوگا“،مظہر عباس نے واضح کردیا

”نواز شریف نے یہ کام کیاتو ن لیگ کوسیاسی طور پر بہت نقصان ہوگا“،مظہر عباس نے ...
”نواز شریف نے یہ کام کیاتو ن لیگ کوسیاسی طور پر بہت نقصان ہوگا“،مظہر عباس نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہرعباس نے کہاہے کہ نواز شریف باہر چلے گئے تو پھر ان کا جلد واپس آنا ممکن نہیں ہوگا ، نواز شریف اگر حقیقی طور پر باہر علاج کروانے کیلئے جائیں یا ویسے ہی جاکر رک جائیں تو اس سے ن لیگ کو سیاسی طور پر نقصان ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزراءکو بیان بازی سے رک جانا چاہئے جب عمران خان کی طرف سے بیان بازی سے روک دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اوور ایکٹ کیا جارہاہے ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بھی ترجیح ہونی چاہئے کہ وہ لوگوں کوبتائے کہ نواز شریف کی صحت کی کیاصورتحال ہے اور حکومت پر توجہ کم دے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف باہر چلے گئے تو پھر ان کا جلد واپس آنا ممکن نہیں ہوگا ، نواز شریف اگر حقیقی طور پر باہر علاج کروانے کیلئے جائیں یا ویسے ہی جاکر رک جائیں تو اس سے ن لیگ کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوگا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد