وزیر اعظم کے استعفیٰ پر کیا بات ہوئی؟ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم کے استعفیٰ پر کیا بات ہوئی؟ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی ...
وزیر اعظم کے استعفیٰ پر کیا بات ہوئی؟ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی مذاکراتی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مابین ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران وزیر اعظم کے استعفیٰ پر بات چیت نہیں ہوئی بلکہ زیادہ تر گفتگو اسلام آباد میں جلسے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ کسی اور جگہ پر جلسہ کرلیں۔ حکومتی کمیٹی نے ڈی چوک پر جلسے کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی اپوزیشن کے سامنے رکھا ۔ حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی تاہم اپوزیشن رہبر کمیٹی نے حکومتی تجویز مسترد کردی۔ اپوزیشن جماعتوں نے مارچ کے دوران پرامن رہنے کی یقین دہانی کرادی۔

خیال رہے کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور اپوزیشن رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ بہت سی باتوں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ رات ساڑھے 10 بجے دونوں کمیٹیوں میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی