نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے ...
نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف اندرون یا بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں، نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی جاتی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں بنچ نے کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ طبی بنیادوں پرنواز شریف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ۔ فیصلہ جسٹس باقر علی نجفی اور سردار احمد نعیم نے تحریر کیاہے ۔

تحریری فیصلے کے مطابق علاج کروانا نواز شریف کا بنیادی حق ہے ، نواز شریف ملک کے اندر یا باہر سے اپنا علاج کرسکتے ہیں۔ہر ملزم کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنا علاج کروائے ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر پوری اترتی ہے کیونکہ میڈیکل بورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مرض کی تشخیص نہیں کرسکا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی