’کچھ ادائیگیاں ہوگئی ، کچھ باقی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جلد باہر ہوں گے اور ۔۔۔‘ صابر شاکر کا بڑا دعویٰ

’کچھ ادائیگیاں ہوگئی ، کچھ باقی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جلد باہر ہوں گے ...
’کچھ ادائیگیاں ہوگئی ، کچھ باقی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز جلد باہر ہوں گے اور ۔۔۔‘ صابر شاکر کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پلی بارگین کے معاملات طے پاچکے ہیں، کچھ ادائیگیاں کردی گئی ہیں اور کچھ باقی ہیں، بہت جلد نواز شریف اور مریم نواز ملک سے باہر ہوں گے اور انجوائے کریں گے۔
یوٹیوب پر ویڈیو میں صابر شاکر نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف نے 2 مہینے پہلے ملاقاتیں شروع کرکے براہ راست معاملات طے کرنا شروع کیے تھے، انہوں نے آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ لوگوں اور عدلیہ کے کچھ مشترکہ دوستوں سے ملاقاتیں کیں۔ خواجہ آصف اور شہباز شریف کے ذریعے معاملات طے کیے جارہے تھے، نواز شریف نے علاج کی غرض سے باہر جانا ہے اور ان کے ساتھ مریم بی بی نے بھی باہر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب شریف فیملی حتمی نتیجے پر پہنچ چکی ہے اور وہ یہ ہے کہ مریم نواز کو بھی باہر ساتھ جانا ہوگا جس کے ساتھ وہ سیاست سے بھی کچھ دیر کیلئے بریک لے سکتے ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان کی ساری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے اور وہ کچھ عرصہ سیاست میں نہیں آسکتے۔
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس کو پلی بارگین کا نام دیں یا ڈیل کا نام دیں ، میری اطلاع کے مطابق کچھ ادائیگیاں ہوچکی ہیں اور کچھ ہونا باقی ہیں، ادائیگیوں کا طریقہ کار کیا ہوگا، یہ صیغہ راز میں ہے، یہ طے ہے کہ مریم اور نواز شریف بہت جلد بیرون ملک ہوں گے اور انجوائے کریں گے۔