قومی زیتون میلے میں مرکز اعلیٰ تحقیق و تربیت برائے زیتون کا افتتاح

قومی زیتون میلے میں مرکز اعلیٰ تحقیق و تربیت برائے زیتون کا افتتاح
 قومی زیتون میلے میں مرکز اعلیٰ تحقیق و تربیت برائے زیتون کا افتتاح

  



چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں مکمل ہونے والے مرکز اعلیٰ تحقیق و تربیت برائے زیتون (CEFORT) کا بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (BARI) میں منعقد ہونے والے قومی زیتون میلے کا افتتاح کیا گیا ۔ یہ مرکز جدید تحقیق کے ذریعے زیتون کی پیداوار میں اضافے کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ اس دو روزہ قومی میلے میں زیتون کا تیل نکالنے والے موبائل یونٹ کا بھی افتتاح کیا گیا جو چھوٹے کسانوں کی استعداد کار اور سہولیات میں اضافہ کرے گا۔میلے میں پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر سے کسانوں، پراسیسرز اور شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔

یو ایس ایڈ پاکستان مشن کی ڈائریکٹر جولی کونن نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں زیتون کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے ، یہ پورے خطہ پوٹھوہار کو زیتون کی وادی میں بدل سکتا ہے، انہوں نے یو ایس ایڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان اس شعبے میں تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی نے کہا کہ وہ پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی معاونت سے زیتون کی کاشت اور فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں جو ملک کی زرعی ترقی میں سود مند ثابت ہوگا۔اس سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ CEFORT زیتون کی کاشت کے حوالے سے سائنسی اور تکنیکی تحقیق میں فروغ کے علاوہ زیتون کاشت کرنے والے کسانوں کو ربیت ، مشاورت اور دیگر خدمات فراہم کرے گا۔

زیتون ے شعبے کی ترقی کیلئے یہ اقدامات BARI ، پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ، یو ایس ایڈ پنجاب این ایبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ (PEEP) یو ایس ایڈ کا سات سالہ پراجیکٹ ہے جو ہارٹیکلچر ، لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبوں میں پالیسی اصلاحات، مشاورت اور افرادی قوت کی ترقی کیلئے کام کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /چکوال