معین خان کے گھر چوری ،واردات میں کون ملوث نکلا؟پولیس نے چور پکڑ لیا

معین خان کے گھر چوری ،واردات میں کون ملوث نکلا؟پولیس نے چور پکڑ لیا
معین خان کے گھر چوری ،واردات میں کون ملوث نکلا؟پولیس نے چور پکڑ لیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے گھر کی ملازمہ نے قیمتی سامان چوری کر لیا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔نجی نیوز چینل اے آروائی نیوز کے مطابق معین خان نے پولیس کو چوری کی شکایت درج کرائی جس پرپولیس نے تحقیقات کے لیے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو اس نے چوری کا اعتراف کیا اور بتایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں اس نے ہاتھ صاف کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے زیور اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

مزید : کھیل