نواز شریف کے علاج کیلئے حکومتی سنجیدگی بالکل نہیں رہی، مریم اورنگزیب کاالزام

نواز شریف کے علاج کیلئے حکومتی سنجیدگی بالکل نہیں رہی، مریم اورنگزیب کاالزام
نواز شریف کے علاج کیلئے حکومتی سنجیدگی بالکل نہیں رہی، مریم اورنگزیب کاالزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے حکومتی سنجیدگی بالکل نہیں رہی، حکومتی رویہ ساری قوم نے دیکھاہے کہ جس طرح مریم نوازکورات دوبجے اٹھا کر لے گئے اور پھر صبح واپس لے آئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا کہ نواز شریف کے مرض کا پتہ چلانے کیلئے کیا جانے والا ٹیسٹ اس وقت ہی ہوسکتا ہے جب تک نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوجائیں ۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بار بار گر جاتے ہیں ، پلیٹ لیٹس 22ہزار تک آگئے تھے لیکن پھر گر گئے ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کومعمول پر لانا بہت ضروری ہے۔نواز شریف کے علاج کیلئے حکومتی سنجیدگی بالکل نہیں رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ حکومتی رویہ ساری قوم نے دیکھا کہ جس طرح مریم نوازکورات دوبجے اٹھا کر لے گئے اور پھر صبح واپس لے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کیاکرتے کرتے بڑی دیر کردی ہے ، اب یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔اس حوالے سے جس نے جو بھی کیا ، اب ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کریں گے ، ہماری توجہ اب نواز شریف کی صحت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتی ہوں کہ منگل کوبھی عدالت سے ایسا ہی فیصلہ آئے گا جیسا آج آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کیلئے جوچیز بہتر ہوگی ، وہ کی جائے گی ۔علاج کہاں ہوگا ؟ یہ فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔

مزید : قومی