تجزیہ کار سلمان غنی نے پاکستانی معاشرے کی تلخ ترین حقیقت کی نشاندہی کردی

تجزیہ کار سلمان غنی نے پاکستانی معاشرے کی تلخ ترین حقیقت کی نشاندہی کردی
تجزیہ کار سلمان غنی نے پاکستانی معاشرے کی تلخ ترین حقیقت کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہاں کہیں ظلم وزیادتی ہوتی ہے کسی کو امیدنہیں ہوتی کہ اسے انصاف ملے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاہے کہ جب ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو یہ ایک جواب دہی کاعمل ہے جس میں قومی اداروں کی جوابدہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں کہیں ظلم وزیادتی ہوتی ہے کسی کو امیدنہیں ہوتی کہ اسے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ ہم کھڑے کس جگہ پر ہیں؟

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کسی پر ظلم ہوتاہے تو بوڑھے اورخواتین کس انداز میں ہاتھ جوڑ کرکہتے ہیں کہ ہم کو انصاف دیا جائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد