نواز شریف کی ضمانت اچھا فیصلہ،وزیر اعظم وزراء کے غیر ضروری بیانات کا نوٹس لیں: ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف

نواز شریف کی ضمانت اچھا فیصلہ،وزیر اعظم وزراء کے غیر ضروری بیانات کا نوٹس ...
نواز شریف کی ضمانت اچھا فیصلہ،وزیر اعظم وزراء کے غیر ضروری بیانات کا نوٹس لیں: ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی ضمانت ہونی چاہئے تھی ،اب عدالت سے ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور یہ بڑا اچھا فیصلہ ہے،عدالت سے ضمانت ملنے کے بعدنواز شریف کو اپنی صحت کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے،وزیر اعظم وزراء کے غیر ضروری بیانات کا نوٹس لیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ  میاں نواز شریف کی ضمانت ہونی چاہئے تھی،یہ ایک اچھا فیصلہ ہے،نوازشریف کو جب پہلے ضمانت ملی تو انہوں نے اپنا علاج نہیں کرایاتھا، 6ہفتوں کا ٹائم اسی کام کے لیے ملا تھا لیکن اُنہوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تھا ،پہلے عدالت نےان کی چھے ہفتے کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبول کی تھی،ضرورت اس بات کی تھی کہ یہ اس دوران اپنے علاج کی طرف توجہ دیتے اور جو بھی ٹیسٹ وغیرہ کروانے تھے کرواتے لیکن اِنہوں نے اس دوران اپنا علاج نہیں کروایا ،بعد میں عدالت نے اس بات پر شکوہ بھی کیا تھا کہ میاں نواز شریف کو جس بنیاد پر ضمانت دی گئی تھی اس کام پر نہیں لگایا،پہلے6 ہفتوں کی ضمانت مکمل طور پر طبی بنیادوں پر ہوئی تھی،اب پھر عدالت سے ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور یہ بڑا اچھا فیصلہ ہے،عدالت سے ضمانت ملنے کے بعدنواز شریف کو اپنی صحت کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں نواز شریف کی صحت بڑی تشویش ناک ہے اور کسی کو اس پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان کی صحت سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے،بون میرو کا معاملہ بڑا خطرناک ہوتا ہے،اللہ کرے کہ ان کی صحت ٹھیک ہو جائے اور ڈاکٹرز انہیں ٹھیک کرنے میں کامیاب ہو جائیں ،میاں نواز شریف کی ضمانت ہونی چاہئے تھی تاکہ یہ آسانی کے ساتھ اپنے علاج پر توجہ دے سکیں اور ان پر پریشر بھی کم ہو ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر انصاف نہیں ہوا اور سراسر نا انصافی ہوئی ہے،اس کیس کے حوالے سے پہلے دن سے ہی ریاست ملزموں کو بچانا چاہتی تھی، اس معاملے پر ہر جگہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ،ادارے حکومت کے ہیں تو  ان کو بچانے کے لئے حکومت انصاف کرنے میں پہلے دن سے ہی قاصر رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی پشین گوئیوں کی وجہ سے سستی شہرت حاصل کرتے ہیں،ہمارے ہاں قبلہ ہی غلط ہے،وزیروں کو چاہئے کہ اپنے محکمہ کے حوالے سے بات کرے ،لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیئے جاتے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کو وزرا کے اس طرح کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد