اپوزیشن حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کیا گیم کھیل رہی ہے ؟حامد میر نے بتادیا

اپوزیشن حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کیا گیم کھیل رہی ہے ؟حامد میر نے بتادیا
اپوزیشن حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کیا گیم کھیل رہی ہے ؟حامد میر نے بتادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا تعلق مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے نہیں ہے ، یہ مذاکرات حکومت کوانگیج کیلئے ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن یہ بات ذہنی میں رکھنی چاہئے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو طعنہ ماراتھا جس کے بعد حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ساکھ کافی کمزور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا تعلق مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے نہیں ہے ، یہ مذاکرات حکومت کوانگیج کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں لانگ مارچ یا آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا بلکہ لانگ مارچ اپنے وقت پر ہوگا ، مولانا فضل الرحمان حکومت کو انگیج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کچھ ساتھی بھی بیک ڈور سے اپوزیشن سے رابطے کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے جوکچھ مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف اور بلاول نے کرنا ہے وہ ہوکر رہے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد