ڈینگی کے علاج کے نام پر لوگو ں کو لوٹنے والا انسانیت دشمن جعل ساز گروہ بے نقاب

ڈینگی کے علاج کے نام پر لوگو ں کو لوٹنے والا انسانیت دشمن جعل ساز گروہ بے نقاب
ڈینگی کے علاج کے نام پر لوگو ں کو لوٹنے والا انسانیت دشمن جعل ساز گروہ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے ڈینگی کی جعلی ادویات بنانے والا گروہ پکڑلیا،بھاری مقدار میں تیارکردہ سپرے برآمد کر کے تلف کردیا گیا، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کےمطابق ڈینگی کےعلاج کےنام پرلوگو ں کولوٹنے والا انسانیت دشمن جعل سازگروہ پکڑا گیا،محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نےسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر خفیہ چھاپہ مار کر ڈینگی سیرپ بنانے والا گروہ پکڑ ا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جعلی ڈینگی سیرپ دھرم پورہ کے علاقے میں بنایا جا رہا تھا۔ خصوصی ٹیم نےڈینگی کی جعلی ادویات تیار کرنے والے حمزہ میڈیکل سنٹر ایند میڑنٹی سنٹرہوم(ریسرچ سنٹر) کو سیل کر تے ہوئے جعل سازی کے جرم میں محمد اشفاق حمزہ ولد محمد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا،تیارشدہ سیرپ اور خام مال سمیت کل 150 بڑی بوتلیں موقع سے برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی مرض کے علاج یا فوری پلیٹ لیٹس بڑھانے والی کسی قسم کی ابھی تک کو ئی دوا دریافت نہیں ہوئی۔انہوں نے عوام سےگذارش کی کہ اس قسم کی تمام جعلی دواؤں کےاستعمال سےمکمل پرہیز کریں،ڈینگی کےمرض کی صورت میں فوراًقریبی سرکاری ہسپتال علاج کےلیےتشریف لائیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کےتشخیصی ٹیسٹ اورعلاج کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی علاج کی کوئی دوا یا سیرپ فروخت ہوتے دیکھیں تو فوراًمحکمہ صحت کو اطلاع کریں،صوبہ بھر میں انسانی صحت سےکھیلنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ادویات میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کرنے والے انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔